وشال بھردواج کا پریانکا چوپڑا کے ساتھ ولیم شیکسپئر کے ڈرامے ٹویلوتھ نائٹ پر مبنی ‘‘ نئی فلم کرنے کی خواہش کا اظہار

جمعرات 21 جون 2018 13:44

وشال بھردواج کا پریانکا چوپڑا کے ساتھ ولیم شیکسپئر کے ڈرامے ٹویلوتھ نائٹ پر مبنی ‘‘ نئی فلم کرنے کی خواہش کا اظہار
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) بالی وڈ ہدایتکار وشال بھردواج نے اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ نئی فلممیں کام کرین گے جو ولیم شیکسپئر کے ڈرامے ٹویلوتھ نائٹ پر مبنی ہوگی ۔ کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑ ہدایتکار وشال بھردواج کی فلم ’’کمینے‘‘ اور ’’سات خون معاف‘‘ میں کام کر چکی اور اب ایک بار پھر وشال بھردواج نے پریانکا چوپڑا کے ساتھ ولیم شیکسپئر کے ڈرامے پر مبنی نئی فلم ’’ ٹویلوتھ نائٹ ‘‘ بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بار پھر پریانکا کے ساتھ فلم بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پریانکا اب ایک انٹرنیشنل سٹار ہیں اور ان سے نیویارک میں 3یا 4بار ملاقات بھی ہو چکی ہے وہ ابھی بھی پہلے جیسی ہی ہیں اور ہم دونوں جلد اکھٹے کام کریں گے۔
وقت اشاعت : 21/06/2018 - 13:44:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :