نورا فتیحی فلم ’’بھارت‘‘ میں بھی سپیشل گانے پر ڈانس کریں گی

منگل 17 جولائی 2018 13:50

نورا فتیحی فلم ’’بھارت‘‘ میں بھی سپیشل گانے پر ڈانس کریں گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکارہ نورا فتیحی فلم’’ستیا میو جیتے ‘‘ کے بعد اب اداکار سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ میں بھی سپیشل گانے پر ڈانس کریں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نورا فتیحی کے فلم’’ستیا میو جیتے ‘‘ میں ڈانس کو بے حد پزیرائی حاصل ہو رہی ہے جس کے بعد اب وہ اداکار سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ میں بھی سپیشل گانے پر ڈانس کریں گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ان کا کہنا ہے کہ اس متعلق بہت جلد باقاعدہ اعلان کیا جائے گا، شائقین مجھے آگے چند اچھی فلموں میں دیکھیں گے اور اپنے کام کے ساتھ انصاف کرنے کے لئے پرامید ہیں۔ فلم کی عکسبندی 22 فروری سے ممبئی میں شروع کی جائے گی جس میں اداکار سلمان خان کے ساتھ پرینکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کریں گی جبکہ فلم میں اداکارہ تبو، دیشا پتانی، ورون شرما اور سنیل گروور بھی شامل ہیں، فلم آئندہ سال عید پر ریلیزکی جائے گی۔
وقت اشاعت : 17/07/2018 - 13:50:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :