کالج کے روز واپس آجائیں تو اجے دیوگن اور شاہ رخ خان کو بطور کلاس فیلو دیکھنا چاہوں گی، کاجول

جمعہ 17 اگست 2018 14:16

کالج کے روز واپس آجائیں تو اجے دیوگن اور شاہ رخ خان کو بطور کلاس فیلو دیکھنا چاہوں گی، کاجول
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) بالی وڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ اگر کالج کے روز واپس آجائیں تو اداکار اجے دیوگن اور شاہ رخ خان کو بطور کلاس فیلو دیکھنا چاہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کاجول ان دنوں فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اس دوران ان سے پوچھا گیا کہ اگر کالج کے روز واپس آجائیں تو کس کو بطور کلاس فیلو دیکھنا چاہیں گی جس پر کاجول کا کہنا تھا کہ وہ شوہر و اداکار اجے دیوگن اور ساتھی اداکار شاہ رخ خان کو بطور کلاس فیلو دیکھنا چاہیں گی، دونوں ان کی طرح کلاس میں پیچھے بیٹھیں گے اور ایک ٹیم کی طرح مستی کریں گے۔ کاجول کی فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ رواں سال 7ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 17/08/2018 - 14:16:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :