کترینہ کیف نے اپنی نئی فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ کی شوٹنگ کے لئے سخت تربیت لیناشروع کردی

ہفتہ 25 مارچ 2017 11:57

کترینہ کیف نے اپنی نئی فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ کی شوٹنگ کے لئے سخت تربیت لیناشروع کردی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) بالی وڈ ادکارہ کترینہ کیف نے اپنی نئی فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ کی شوٹنگ کے لئے سخت تربیت لیناشروع کردی ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کترینہ کیف ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ میں سلمان خان کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گی ۔

(جاری ہے)

جس کے لئے اداکارہ نے جمناسٹک کی ایک خاص مہارت حاصل کرنا شروع کردی ہے۔ہدایتکارعلی عباس ظفر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی جاری ہے جس میں سلمان اور کترینہ کو ایکشن اسٹنٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق فلم میںایکشن سین کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لئے ہالی وڈ ہدایتکارٹام س سٹروتھرز کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔واضح رہے کہ مذکورہ فلم کرسمس کے موقع پر ریلیز ہو گی۔

وقت اشاعت : 25/03/2017 - 11:57:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :