ایچ ٹی موسٹ سٹائلش ایوارڈ 2017ء کی تقریب ،دپیکا پڈوکون نے دنیا بھر میں مقبول سٹائل آئیکون کا ایوارڈ جیت لیا

ہفتہ 25 مارچ 2017 14:48

ایچ ٹی موسٹ سٹائلش ایوارڈ 2017ء کی تقریب ،دپیکا پڈوکون نے دنیا بھر میں مقبول سٹائل آئیکون کا ایوارڈ جیت لیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) بالی وڈ کے ایچ ٹی موسٹ سٹائلش ایوارڈ 2017ء تقریب کے فاتحین کی مکمل فہرست جاری کر دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایچ ٹی موسٹ سٹائلش ایوارڈ 2017ء کی تقریب باندرا کے مقامی تاج ہوٹل میں منعقد ہوئی تھی،اس موقع پر میزبان منیش پال تھے،تقریب کے فاتحین کی مکمل فہرست جاری ہو گئی،فہرست کے مطابق بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو دنیا بھر میں مقبول سٹائل آئیکون کا ایوارڈ حاصل کیا،اداکار ورون دھون اور اداکارہ دیشا پاتانی کو اس سال کے مقبول نئے چہروںکا ایوارڈ حاصل کیا،نواز الدین صدیقی اور اداکارہ تاپسی پنو کو بہترین پرفارمنس پر سال کے بہترین پرفارمر کا ایوارڈ دیا گیا،اداکار ایوشمان کھرانہ اور اداکارہ پری نیتی چوپڑا کو یوتھ آئیکون آف دی ائیر کے ایوارڈ سے نوازا گیا،شاہد کپور کو اس سال کے سب سے سٹائلش اداکار اور اداکار اجے دیوگن کو اس سال کے سب سے سٹائلش سپر سٹار کا ایوارڈ دیا گیا،اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ شردھا کپور کو ریڈر چوائس ایوارڈٖ حاصل ہوا،اداکار امیتابھ کو سٹار آف دی میلینئیم جبکہ اداکار رشی کپور اور اداکارہ نیتو چندرا کو انڈسٹری کے لازوال جوڑے کا ایوارڈ حاصل ہوا۔

(جاری ہے)

تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء ستاروں نے فوٹو گرافروں کے لئے خصوصی پوز بھی دیئے۔
وقت اشاعت : 25/03/2017 - 14:48:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :