فلم پھلوری جیسی منفرد نوعیت کی فلم میں کام کرنے پر پر فخر ہے، انوشکا شرما

ہفتہ 25 مارچ 2017 16:02

فلم پھلوری جیسی منفرد نوعیت کی فلم میں کام کرنے پر پر فخر ہے، انوشکا شرما
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہا کہ فلم پھلوری جیسی منفرد نوعیت کی فلم کا حصہ بننے پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا کہ فلم پھلوری ان کے کیرئیر کی اہم ترین فلم ہے جس میں انہوں نے چیلنجنگ کردار نبھایا ہے،انہیں فخر ہے کہ وہ فلم پھلوری جیسی منفرد نوعیت کی فلم کا حصہ بنیں،یہ ایسی لو اسٹوری ہے جس میں جہاں چند مناظر شائقین کو ہنسائیں گے تو وہاں چند مناظر انہیں آبدیدہ بھی کریں گے،فلم پر مداحوں کے اب تک کے ردعمل سے بے حد خوش ہیں اور امید کرتی ہیں کہ فلم کامیابی سے ہمکنار ہو گی،فلم کی دیگر کاسٹ میں دلجیت دوسنج،مہرین پیر زادہ اور سورج شرما شامل ہیں،فلم کی ہدایات انشائی لال نے دی ہے،فلم کی سینما گھروں میں شاندار نمائش جاری ہے۔

وقت اشاعت : 25/03/2017 - 16:02:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :