پوتے زیان کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے ،بالی وڈ اداکار بومن ایرانی

ہفتہ 20 مئی 2017 15:34

پوتے زیان کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے ،بالی وڈ اداکار بومن ایرانی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2017ء) بالی وڈ اداکار بومن ایرانی نے کہا کہ پوتے زیان کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے۔

(جاری ہے)

اداکار بومن ایرانی نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ دادا بننے کی اپنی ہی خوشی ہے،پوتے زیان کے ساتھ وقت گزارنا اور کھیلنا بہت اچھا لگتا ہے انہیں لگتا ہے کہ ان کا بچپن دوبارہ لوٹ آیا ہے،اداکار نے نئی فلم کے حوالے سے کہا کہ نئی فلم جس کا نام ابھی نہیں رکھا گیا کے لئے انہوں نے وزن میں کافی کمی کی ہے،وہ اب خود کو فٹ بھی محسوس کر رہے ہیں،فلم کے حوالے سے مزید تفصیلات وہ فی الحال نہیں دے سکتے۔

وقت اشاعت : 20/05/2017 - 15:34:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :