انوشکا شرما کو منگنی کی خبروں نے پریشان کر دیا

میری منگنی نہیں ہو رہی ‘ میرے بارے کئی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جو حقیقت پر مبنی نہیں

اتوار 16 نومبر 2014 11:42

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔

(جاری ہے)

16نومبر 2014ء)بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما مبینہ طور پر اپنی منگنی سے متعلق خبروں سے اتنی پریشان ہیں کہ اب انھوں نے خود اپنے مداحوں کے سامنے براہ راست اپنی بات رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔گذشتہ کئی دنوں سے میڈیا میں ان کی اور کرکٹر وراٹ کوہلی کی قربتوں کی خبریں آ رہی ہیں اور قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ دونوں جلد ہی منگنی کرنے والے ہیں۔

انوشکا شرما نے اس معاملے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا سہارا لیا ہے اور فیس بک پر براہ راست اپنے مداحوں سے بات کی ہے۔انھوں نے ویڈیو چیٹ میں کہاکہ میں ابھی انگیجڈ نہیں ہوں۔ میری منگنی نہیں ہو رہی ہے۔ میرے بارے میں کئی قسم کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جو حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔میں ہر بار میڈیا سے اس بارے میں بات نہیں کر سکتی اس لیے براہ راست اپنے مداحوں سے روبرو ہوں۔ میں اپنے کام سے خوش ہوں اور فی الحال کام پر فوکس کرنا چاہتی ہوں۔انوشکافی الحال عامر خان کے ساتھ اپنی فلم ”پی کے“ کے پرموشن میں مصروف ہیں۔

وقت اشاعت : 16/11/2014 - 11:42:19

Rlated Stars :