سلمان ایک بار پھر باڈی گارڈ بننے کے لیے تیار

بدھ 7 جنوری 2015 11:16

سلمان ایک بار پھر باڈی گارڈ بننے کے لیے تیار

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء)سلمان خان ایک بار پھر باڈی گارڈ کے روپ میں اپنے پرستاروں کے سامنے آنے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔بولی وڈ کے مصروف ترین اسٹارز میں سے ایک دبنگ ہیرو سلمان نے اپنی 2011 کی سپرہٹ فلم”باڈی گارڈ“ کے سیکوئل کے اسکرپٹ کی منظوری دے دی ہے جس کے پروڈیوسر سلمان کے بہنوئی اتل اگنی ہوتری ہوں گے۔باڈی گارڈ میں کام کرنے والی اداکارہ کرینہ کپور بھی سیکوئل میں سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

(جاری ہے)

انڈین میڈیا کے مطابق اس سیکوئل کے لیے کافی وقت سے منصوبہ بندی ہو رہی تھی تاہم اسکرپٹ نہیں مل رہا تھا مگر اب یہ تلاش ختم ہوگئی ہے جسے سلمان خان نے بھی پسند کیا ہے تاہم ابھی یہ نہیں کہا جاسکتا کہ اس کی شوٹنگ کب شروع ہوگی۔اتل اگنی ہوتری نے اس بارے میں کچھ کہنے سے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ جب سب کچھ طے ہوجائے تو پھر وہ اس بارے میں سب سے پہلے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔اس وقت سلمان خان راجھستان میں کبیر خان کی ”بجرنگی بھائی جان“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو رواں برس عید پر ریلیز ہوگی جبکہ اس کے بعد وہ سورج برجاتیہ کی فلم میں مصروف ہوجائیں گے جو دیوالی پر سینماگھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 07/01/2015 - 11:16:47

Rlated Stars :