افغانستان کی نئی نسل کا رجحان فیشن کی طرف بڑھنے لگا

افغانستان میں بننے سنورنے اور خوبصورت لگنے کی اس خواہش میں اضافہ ہوگیا کابل میں زیادہ تر سیلون ایسے ہیں جن کا عملہ بیرون ملک سے تربیت یافتہ ہے

پیر 11 ستمبر 2017 11:47

افغانستان کی نئی نسل کا رجحان فیشن کی طرف بڑھنے لگا
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2017ء) بیرون ملک سفر کرنے والے افراد، غیر ملکی ٹیلی ویژن چینلوں اور سیٹلائٹ ٹی وی تک رسائی نے حالیہ برسوں میں افغان خاندانوں کی زندگی تبدیل کر دی ہے، خاص طور پر افغانستان کے بڑے شہروں میں۔ملک کی نئی نسل کا رجحان فیشن کی طرف بڑھ رہا ہے۔ افغانستان میں بننے سنورنے اور خوبصورت لگنے کی اس خواہش میں اضافہ ہوا ہے اور افغانستان کا روایتی لباس اب مغرب میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن اس خوبصورتی کی ایک قیمت بھی چکانی پڑتی ہے۔کابل کے رہائشی سید داؤد باقاعدگی سے سیلون جاتے ہیں اور ان کے اندر فیشن کی خواہش ایک لڑکی سے محبت کی وجہ سے پیدا ہوئی۔ اب وہ شادی شدہ ہیں اور ان کے بقول فیشن کے شوق نے انھیں ایک اچھی لڑکی تلاش کرنے میں زبردست مدد دی۔کابل میں زیادہ تر سیلون ایسے ہیں جن کا عملہ بیرون ملک سے تربیت یافتہ ہے۔ ان کے گاہکوں میں فلم اور کھیلوں کی دنیا کے مشہور لوگوں کے علاوہ غیر ملکی سفارتکار بھی شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 11/09/2017 - 11:47:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :