نیو یارک میں7روزہ رنگا رنگ فیشن ویک جاری

پیر 11 ستمبر 2017 12:58

نیو یارک میں7روزہ رنگا رنگ فیشن ویک جاری
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 ستمبر2017ء) نیو یارک میں سات روزہ رنگا رنگ فیشن ویک جاری ہے جس میں دیدہ زیب ملبوسات میں ماڈلز نے ریمپ پر جدید فیشن کے جلوے بکھیر کر شو کو چار چاند لگا دئیے۔

(جاری ہے)

فیشن ویک کے تیسرے اور چوتھے روزاسپین کی معروف فیشن لائن اورڈیزائنرٹونی برچ سمیت کئی ڈیزائنرز کے تیارکردہ 2018کے موسمِ گرما اور بہار کیلئے خواتین کے جدید فیشن سے آراستہ ملبوسات نمائش کیلئے پیش کئے۔فیشن ویک میں دنیا بھر سے مشہورومعروف ڈیزائنر شرکت کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 11/09/2017 - 12:58:41