نئے فنکار بہت اچھا کام کر رہے ہیں جن کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے ‘عمائمہ ملک

منگل 12 ستمبر 2017 12:36

نئے فنکار بہت اچھا کام کر رہے ہیں جن کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے ‘عمائمہ ملک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 ستمبر2017ء)نامور اداکارہ عمائمہ ملک نے کہا ہے پاکستان میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے لیکن اسے مواقع دینے کی بجائے ضائع کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں عمائمہ ملک نے کہا کہ پاکستانی گلوکاروں نے بھارت میں دھوم مچا رکھی ہے اور وہاں پر اسے پاکستان کا ہی ٹیلنٹ کہا جاتا ہے جو فخر کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے فنکار بہت اچھا کام کر رہے ہیں جن کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے ، اگر انہیں بھرپور مواقع دئیے جائیں تو پاکستان کوفنکاروں کی نہ ختم ہونے والی کھیپ میسر آ سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی جب تک پاکستان کا فنکار بھارت جا کر وہاں سے چھاپ لگوا کر واپس نہیں آتا اسے فنکار ہی تسلیم نہیں کیا جاتا۔

وقت اشاعت : 12/09/2017 - 12:36:35

Rlated Stars :