ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان سے ثابت ہو گیا پاکستان پرامن ،کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے‘ موسیٰ خان ، عائشہ عمر

اب پاکستان میں کھیل کے میدان آباد ہو جائینگے ،کریڈٹ نجم سیٹھی کو بھی جاتا ہے جن کی کاوش سے عوام کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی

جمعرات 14 ستمبر 2017 14:03

ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان سے ثابت ہو گیا پاکستان پرامن ،کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے‘ موسیٰ خان ، عائشہ عمر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2017ء) اداکار موسیٰ خان اور عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان سے ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان ایک پرامن اور کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور ورلڈ الیون میں شامل تمام کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے پاکستان میں کرکٹ کے میدانوں کو دوبارہ آباد کرنے میں مدد کی اور ہم ان کھلاڑیوں کا احسان ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بے شک جیتے یا ہارے مگر اصل جیت امن کی ہے اور خدا کے فضل سے اب پاکستان میں کھیل کے میدان آباد ہو جائیں گے جس کا کریڈٹ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کو بھی جاتا ہے جن کی کاوش کی وجہ سے پاکستانی عوام کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی۔
وقت اشاعت : 14/09/2017 - 14:03:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :