نئی فلموں کی ریلیز سے فلم انڈسٹری کا گراف بہتر ہوتا جا رہا ہے‘ فلمسٹار ثناء

جمعرات 15 مارچ 2018 12:42

نئی فلموں کی ریلیز سے فلم انڈسٹری کا گراف بہتر ہوتا جا رہا ہے‘ فلمسٹار ثناء
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2018ء) فلمسٹار ثناء نے کہا ہے کہ ہماری فلم اندسٹری نیچے سے دوبارہ اوپر کی طرف آرہی ہے اور نئی فلموں کی ریلیز کے ساتھ اس کا گراف بھی بہتر ہوتا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب انسان کچھ کرنے کی ٹھان لے تو کچھ بھی ناممکن نہیں ۔ سب متحد ہو جائیں تو انڈسٹری اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی ۔ اس کام کیلئے فرد واحد نہیں بلکہ فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام ایسوسی ایشنز کو یکجا ہو کر لائحہ عمل مرتب کرنا ہو گا ۔

وقت اشاعت : 15/03/2018 - 12:42:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :