ماڈلنگ اب بہت زیادہ چیلنجنگ پیشہ بن گیا ہے، بپاشا باسو

جمعہ 16 مارچ 2018 13:10

ماڈلنگ اب بہت زیادہ چیلنجنگ پیشہ بن گیا ہے، بپاشا باسو
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو نے کہا ہے کہ ماڈلنگ اب بہت زیادہ اہم اور چیلنجنگ پیشہ بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ بپاشا باسوجنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا نے نئی دہلی میں فیشن شو میں ڈیزائنرز کرشمہ اور دیپا سوندھی کے رس بھری ملبوسات کی نمائش کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماڈلنگ اب بہت اہم اور سنجیدہ پیشہ بن گیا ہے اور اس کے لئے دلکش اور خوبصورت شخصیت کے حامل لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے لہذا یہ نہایت چیلنجنگ پیشہ ہے، جو لوگ ماڈلنگ کے شعبے میں ہیں انہیں اپنی صحت، کھانے پینے کا عادات اور فٹنس سے متعلق خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔

وقت اشاعت : 16/03/2018 - 13:10:41

Rlated Stars :