باقاعدہ سے ٹیکس اداکرتی ہوں ، ایف بی آر کی نادہندہ نہیں ‘ فلمسٹار نور کی وضاحت

بدھ 11 اپریل 2018 13:00

باقاعدہ سے ٹیکس اداکرتی ہوں ، ایف بی آر کی نادہندہ نہیں ‘ فلمسٹار نور کی وضاحت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2018ء) فلمسٹار نور نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں کہ میں ایف بی آر کی نادہندہ ہوں اور مذکورہ ادارے نے میرے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں ، میں واضح کرتی ہوں کہ میرا الفلاح بینک میں کوئی اکائونٹ نہیں ہے ، 4ماہ پہلے میرا اکائونٹ فریز کر کے رقم نکال لی گئی تھی جس کے بعد میں نے بذریعہ عدالت اپنا اکائونٹ بحال کروا لیا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں ٹیکس ادا کرتی ہوں ،شوبز میں جتنا بھی کام کیا ہے مجھے اس کا چیک ملتا تھا جو انکم ٹیکس کی کٹوتی کر کے دیا جاتا تھا ۔ میڈیا سے درخواست ہے کہ کوئی بھی خبر چلانے سے پہلے لازمی طور پر تصدیق کر لیا کریں اور ویسے بھی میں اب شوبز چھوڑ چکی ہوں لہٰذا میرے بار ے میں منفی باتوں سے پرہیز کیا جائے۔
وقت اشاعت : 11/04/2018 - 13:00:28

Rlated Stars :