عائشہ عمر کی تیسری فلم ’کاف کنگنا‘،عکسبندی شروع

بدھ 11 اپریل 2018 14:37

عائشہ عمر کی تیسری فلم ’کاف کنگنا‘،عکسبندی شروع
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2018ء) پاکستان کی بہترین اداکارہ عائشہ عمر 2018 میں ’سات دن محبت ان‘ اور ’رہبرا‘ جیسی فلموں میں کام کرتی نظر آئیں گی،جبکہ اب اس سال ان کی تیسری فلم ’کاف کنگنا‘ کی شوٹنگ کا بھی آغاز ہوچکا ہے۔اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال کے آغاز میں ہوا،جبکہ بعدازاں اس کی کاسٹ میں تبدیلیاں کی گئیں،عائشہ عمر کو اس فلم میں سمیع خان اور ایشال فیاض کے ہمراہ کاسٹ کیا گیا۔

اس فلم کی ہدایات خلیل الرحمٰن قمر دے رہے ہیں،عائشہ نے اس کردار کو بہت محبت سے قبول کیا ہے اور میرا خیال ہے کہ وہ اس کے ساتھ بخوبی انصاف بھی کررہی ہیں، وہ بیحد محنت کررہی ہیں، کبھی کبھی مجھے ایسا لگتا ہے وہ میری فلم میں کام نہیں کررہی بلکہ میں ان کے ساتھ کام کررہا ہوں‘۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ’سمیع اور ایشل بھی میرے لیے کسی رحمت سے کم نہیں، وہ دونوں بھی بیحد محنت کررہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ خدا نے میرے لیے دروازے کھول دیے ہیں اور وہ ہر کام کو آسان بنا رہا ہے‘۔

فلم میں اپنے کردار ’گل ناز‘ پر بات کرتے ہوئے عائشہ عمر نے بتایا کہ ’میرے کردار کا تعلق لاہور سے ہے، جس کا نام گل ناز ہوگا، وہ بیحد بہادر لڑکی ہے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’وہ ایک ایسی لڑکی ہے جو کسی سے نہیں ڈرتی، اس کا تعلق ایک امیر خاندان سے ہے‘۔خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ ’مجھے اس فلم کے لیے ایک لاہور سے تعلق رکھنے والی لڑکی کی ضرورت تھی اور عائشہ عمر کا ذاتی تجربہ مجھے فلم میں مدد دے رہا ہے‘۔
وقت اشاعت : 11/04/2018 - 14:37:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :