عائشہ خان کی رسمِ حنا کی رنگا رنگ تقریب ،ْ دو ست احباب اور شوبز ستاروں کی شرکت

جمعہ 13 اپریل 2018 14:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2018ء) سابق پاکستانی اداکارہ عائشہ خان کی رسم حنا کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں ان کے دوست احباب اور کچھ شوبز ستاروں نے شرکت کی۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ عائشہ خان نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھاجس کے کچھ دن بعد انہوں نے اپنی اور اپنے منگیتر کی تصویر پوسٹ کرکے تمام مداحوں کو شادی کی اطلاع دی تھی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں ہونے والی مہندی کی تقریب کیلئے عائشہ خان اور ان کے ہونے والے شوہر میجر عقبہ حدید ملک نے روایتی سبز اور پیلے رنگ کے لباس کا انتخاب نہیں کیا۔عائشہ خان نے گولڈن اور میرون رنگ کے امتزاج سے لباس زیب تن کیا جبکہ میجر عقبہ نے سفید قمیض شلوار کے اوپر میرون رنگ کی کڑھائی والی واسکٹ زیب تن کر رکھی تھی۔عائشہ خان کی مہندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں اور مداح نے ان کی نئی زندگی کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
وقت اشاعت : 13/04/2018 - 14:53:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :