سال پہلے کے مقابلے میں اب زیادہ باشعور ہوں ،ْ نادیہ خان

سترہ سال کے طویل وقفے کے بعد ٹی وی پر واپسی کررہی ہوں ،ْ انٹرویو

ہفتہ 9 دسمبر 2017 11:57

سال پہلے کے مقابلے میں اب زیادہ باشعور ہوں ،ْ نادیہ خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2017ء) پاکستانی اداکارہ نادیہ خان نے کہا ہے کہ 17سال پہلے کے مقابلے میں اب زیادہ باشعور ہوں۔ایک انٹرویو میں نادیہ خان نے بتایا کہ میں سترہ سال کے طویل وقفے کے بعد ٹی وی پر واپسی کررہی ہوں ،ْاس عرصے کے دوران میں زیادہ باشعور ہوچکی ہوں۔انہوںنے کہا کہ اب آپ وہ پرانی مارننگ شو والی نادیہ کو نہیں دیکھ سکیں گے۔

اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ماہم کو اپنے شوہر سے اتنی زیادہ محبت ہے کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہوتی ہے کہ اس کا کس طرح استحصال کیا جارہا ہے۔نادیہ خان کے مطابق اس ڈراما سیریل میں جسمانی تشدد کو نہیں دکھایا گیا بلکہ اس میں اس بات پر توجہ دی گئی ہے کہ کس طرح شوہر جذباتی طور پر خواتین کا استحصال کرتے ہیں اور انہیں عجیب و غریب کام کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فہیم برنی اس ڈرامے کی ہدایات خود دے رہے ہیں ورنہ عام طور پر ان کے پاس ڈائریکٹرز کی ٹیم اس کام کیلئے ہوتی ہے ،ْیہی وجہ ہے کہ میں اس میں کام کی پیشکش مسترد نہیں کرسکی۔وہ لوگوں کے ذہنوں میں موجود اپنی شخصیت کے تاثر کو بدلنا چاہتی ہیں اور وہ اس موقع کو بہت سنجیدگی سے لے رہی ہیں۔انہوں نے کہا جب آپ واپس آتے ہیں، تو یہ ضروری ہوتا ہے کہ کچھ ایسا کیا جائے جو پہلے نہ کیا ہو، اس سے آپ کے کام کی اہمیت میں اضافہ ہوتا ہے۔
وقت اشاعت : 09/12/2017 - 11:57:23

Rlated Stars :