ہم اپنی منزل پا چکے ہیںابھی بہت کچھ مزید کر نے کی بھی ضرورت ہے ‘ اداکارہ زارا شیخ

جمعہ 24 مارچ 2017 14:27

ہم اپنی منزل پا چکے ہیںابھی بہت کچھ مزید کر نے کی بھی ضرورت ہے ‘ اداکارہ زارا شیخ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) پاکستانی اداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم میکرز وقت کے ساتھ بہتری کی طرف جارہے ہیں‘اگر کوئی اچھی آفر ہوئی تو ضرور فلم کروں گی۔اپنے ایک انٹر ویو میں اداکارہ زارا شیخ نے کہا کہ جب تک فلم میکر باکس آفس کے تقاضوں اور فلم بینوں کے مزاج کو سمجھ کر فلم نہیں بنائے گا ، اسے کامیابی نہیں مل سکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں بہت عرصہ پہلے ہی فلمساز اور ہدایتکاروں نے فلم میکنگ کے حوالے سے وقت کے ساتھ بدلتی ٹیکنالوجی پر توجہ ہی نہیں دی، جس کا خمیازہ ہمیں فلم انڈسٹری کے ایسے شدید بحران کی صورت میں بھگتنا پڑا کہ اسٹوڈیوز کے ساتھ سینما انڈسٹری بھی زوال پذیر ہوگئی ابھی فلم میکنگ بہتری کی طرف گامزن ضرور ہوئی ہے مگر اس کا مطلب ہرگز نہیں لینا چاہیے کہ ہم اپنی منزل پا چکے ہیںابھی بہت کچھ مزید کر نے کی بھی ضرورت ہے ۔
وقت اشاعت : 24/03/2017 - 14:27:40

Rlated Stars :