فلم "مام" سے ابھی تک اچھا ریسپانس مل رہا ہی:سجل علی

جمعہ 23 جون 2017 17:03

فلم "مام" سے ابھی تک اچھا ریسپانس مل رہا ہی:سجل علی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) پاکستانی فنکار بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں، اور بہت سے ابھی بھی بالی ووڈ میں کام کر رہے ہیں، پاکستانی اداکارہ سجل علی کی بالی ووڈ فلم"مام" بھی 7 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجینڈری اداکارہ سری دیوی، سجل علی کی والدہ کا کردار ادا کر رہی ہیں، اداکارہ سری دیوی فلم "مام" کے ذریعے بالی ووڈ میں 5 سال بعد واپسی کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ بالی ووڈ میں پہلی ہی فلم میں سری دیوی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا، انہوں نے کہا کہ فلم مام کی تشہری مہم عروج پر ہے، پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت جا کر فلم کو پروموٹ نہیں کرسکتی لیکن یہاں سے ہر وقت رابطہ میں ہوں، ابھی تک بہت اچھا ریسپانس مل رہا ہے، امید کرتی ہوں کہ فلم کی ریلیز کے بعد بھی اچھے ریسپانس ملیں۔اداکارہ نے کہا کہ شروع میں ڈری ہوئی تھی لیکن شوٹ کے پہلے دن تمام ڈر دور ہوگئے، انسان کو کام آتا ہو تو وہ کسی بھی ماحول میں ایڈجسٹ ہوجاتا ہے۔
وقت اشاعت : 23/06/2017 - 17:03:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :