پاکستان کی پہلی خواجہ سراماڈل کامی چوہدری نے سماجی نظریہ بدل دیا

کامی چوہدری ماڈلنگ کے بعد اب انٹرنیشنل میگزین کیلئے فوٹو شوٹ میں مصروف ہوگئیں

منگل 19 ستمبر 2017 11:58

پاکستان کی پہلی خواجہ سراماڈل کامی چوہدری نے سماجی نظریہ بدل دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان کی پہلی خواجہ سراماڈل کامی چوہدری نے سماجی نظریے کوبدل کررکھ دیا۔کامی چوہدری ماڈلنگ کے بعد اب انٹرنیشنل میگزین کیلئے فوٹو شوٹ میں مصروف ہوگئیں۔کامی سد چوہدری پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ماڈل اور سماجی کارکن بھی ہیں۔

(جاری ہے)

کامی سد مصروف ہیں نیدر لینڈ میں ایک بین الاقوامی رسالے کے فوٹو شوٹ کے لئے جس کیلئے انہیں خوبصورت دلہن کے روپ میں کیا گیا ہے تیار۔

ٹرینڈی میک اپ، نفیس کشیدہ کاری سے مزین لہنگا، چولی اور اس پر روایتی زیوارت کامی سد ہر طرح سے خوبصورت دلہن ہی نظر آتی ہے۔کامی کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کی کمیونٹی بھی معاشرے کا حصہ ہیں اور وہ اپنی کمیونٹی کو معاشرے کا کارآمد حصہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی خواہشمند ہیں۔
وقت اشاعت : 19/09/2017 - 11:58:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :