سویرا شیخ کے شادی کے معاملے پر اہلخانہ سے شدید اختلافات

اداکارہ و ماڈل نے انگلینڈ میں مقیم تاجر سے منگنی کر لی تھی ، اہلخانہ اس شادی کیخلاف ہیں ‘ ذرائع

منگل 26 ستمبر 2017 13:14

سویرا شیخ کے شادی کے معاملے پر اہلخانہ سے شدید اختلافات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ کے شادی کے معاملے پر اہل خانہ سے شدید اختلافات ۔ ذرائع کے مطابق سویرا شیخ نے انگلینڈ میں مقیم تاجر سے منگنی کر لی تھی جس پر ان کے گھر والے راضی نہیں تھے اور بعد ازاں اداکارہ اور ان کے گھر والوں کے درمیان شادی کے حوالے سے اختلافات شدت اختیار کر گئے ۔

(جاری ہے)

سویرا شیخ کے گھر والے شادی کے سخت مخالف ہیں جبکہ سویرا شیخ نے بھی ٹھان لی ہے کہ وہ اپنی پسند کے مطابق شادی کرکے رہیں گی۔یاد رہے کہ سویرا شیخ پچھلے چھ ماہ سے انگلینڈ میں مقیم ہیں جہاں وہ ایک نجی ٹی وی چینل کے لئے کام بھی کر رہی ہیں ۔

وقت اشاعت : 26/09/2017 - 13:14:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :