ادکارہ وماڈل سویرا شیخ پسند کی شادی کرنے کیلئے اپنے اہل خانہ کو منانے پرسوں انگلینڈ سے لاہور آئیں گی

بدھ 11 اکتوبر 2017 13:03

ادکارہ وماڈل سویرا شیخ پسند کی شادی کرنے کیلئے اپنے اہل خانہ کو منانے پرسوں انگلینڈ سے لاہور آئیں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ چھ ماہ کے بعد انگلینڈ سے پرسوں (جمعہ) پاکستان واپس پہنچیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ سویرا شیخ گزشتہ چھ ماہ سے انگلینڈ میں مقیم تھیں جہاں وہ ایک نجی ٹی وی چینل کے شو کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہی تھیں ۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے انگلینڈ میں منگنی بھی کر لی جس پر ان کے گھر والوں نے شدید مخالف کی تھی اور اس حوالے سے وہ اپنے اہل خانہ کو منانے کے لئے خصوصی طور پر لاہور آئیں گی تاکہ وہ انہیں اپنی پسند کی شادی کے لئے قائل کر سکیں۔یاد رہے کہ سویرا شیخ کو انگلینڈ میں منعقدہ ہونے والے وائے اے ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے ۔

وقت اشاعت : 11/10/2017 - 13:03:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :