ماہرہ خان نے ایشیا کی پرکشش خواتین میں اپنا نام شامل ہونے پر مداحوں کا منفرد اندز میں شکریہ ادا کیا

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصویر اورویڈیو شیئر کی ،فوٹوشوٹ کے دوران نہایت خوبصورت نظرآرہی ہیں میرا نام اس فہرست میں تیسری بار شامل ہوا،قدرت کی جانب سے دئیے جانے والے رنگ پر اطمینان کا اظہار کریں‘ گفتگو

ہفتہ 9 دسمبر 2017 14:48

ماہرہ خان نے ایشیا کی پرکشش خواتین میں اپنا نام شامل ہونے پر مداحوں کا منفرد اندز میں شکریہ ادا کیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2017ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایشیا کی پرکشش خواتین میں اپنا نام شامل ہونے پر مداحوں کا منفرد اندز میں شکریہ ادا کیا۔برطانوی جریدے ایسٹرن آئی نے ایشیا کی 50 پرکشش خواتین کی فہرست جاری کی تھی جس میں بالی ووڈ کی نامور اداکاراں پریانکا چوپڑا، دپیکا پڈوکون اورعالیہ بھٹ کے ساتھ پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کا نام بھی شامل تھا۔

ماہرہ خان نے فہرست میں بھارتی فلم انڈسٹری کی حسین اداکاراں ایشوریا رائے، کترینہ کیف اورانوشکا شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ماہرہ خان ایشیا کی پرکشش خواتین میں اپنا نام شامل ہونے پر بے انتہا خوش ہیں اور انہوں نے انسٹاگرام پر انہیں ووٹ کرنے والے تمام افراد کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت مجھے بہت اچھا محسوس ہورہا ہے میرا نام اس فہرست میں تیسری بار شامل ہواہے۔

(جاری ہے)

میرے لیے خوبصورت اور پرکشش ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آپ قدرت کی جانب سے دئیے جانے والے رنگ پر اطمینان کا اظہار کریں۔ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر اورویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک فوٹوشوٹ کے دوران نہایت خوبصورت نظرآرہی ہیں جبکہ انہوں نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ اس ویڈیو کو آخر تک دیکھیں۔برطانوی جریدے ایسٹرن آئی کیایڈیٹر اسجد نظیر نے پرکشش خواتین میں ماہرہ خان کا نام شامل کیے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ خان پاکستان میں نوجوان اور ماں بننے کے باوجود کام کرنے والی خواتین کی طاقت اور بین الاقوامی ممالک میں پاکستان کی پہچان بن چکی ہیں۔

ماہرہ خان اندرونی اور بیرونی خوبصورتی کا بہترین امتزاج ہیں۔واضح رہے کہ اس فہرست میں پریانکا چوپڑا نے پہلی، بھارتی ماڈل نیاشرما نے دوسری، دپیکا پڈوکون نے تیسری اور عالیہ بھٹ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے۔
وقت اشاعت : 09/12/2017 - 14:48:01

Rlated Stars :