سب لوگ ماہرہ کی تشہیر بند کر دیں، اداکارہ میرا

جمعرات 14 دسمبر 2017 13:56

سب لوگ ماہرہ کی تشہیر بند کر دیں، اداکارہ میرا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) لالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ میرا نے ساتھی اداکارہ ماہرہ خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر لوگوں سے ان کی تشہیر بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اپنے تازہ ترین ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں اور بھی خوبصورت اداکار موجود ہیں جو ماہرہ سے بہت اچھا کام کرتے ہیں۔ انڈسٹری کی دوسری لڑکیوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے لہٰذا سب لوگ ماہرہ کی تشہیر بند کر دیں۔میرا کی ساتھی اداکارہ ماہرہ خان سے یہ پیشہ وارانہ حسد ہے یا پھر انہیں ہمسفر سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ سے کوئی ذاتی مسئلہ ہے، اس سے وہ خود ہی پردہ اٹھا سکتی ہیں۔

وقت اشاعت : 14/12/2017 - 13:56:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :