دعا ہے کہ میرا جلد شادی کر کے گھر بسا لیں‘ ماہرہ خان

جمعہ 15 دسمبر 2017 13:55

دعا ہے کہ میرا جلد شادی کر کے گھر بسا لیں‘ ماہرہ خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ فلمسٹار میرا میرے بارے میں جو بھی کہتی ہیں میں اسکا جواب نہیں دینا چاہتی کیونکہ مجھے علم ہے کہ اس عمر میں جا کر جب زندگی کا کوئی جیون ساتھی نہ ہو تو انسان ڈپریشن کا شکار ہو جاتا ہے، میرا شادی کے بعد نارمل ہو جائیں گی۔ماہرہ خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرا نے طویل عرصے سے میرے خلاف بیان بازی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے مگر افسوس کہ وہ اس کا کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکیں، میں ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار رکھتی کرتی ہوں اور دعا ہے کہ وہ جلد شادی کر کے اپنا گھر بسا لیں تاکہ تنہائی کا جو سانپ ان کو ڈستا ہے اس سے وہ آزاد ہو سکیں۔
وقت اشاعت : 15/12/2017 - 13:55:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :