فلموں میں اچھے کام کی آفر ہوگی تو ضرور کر وں گی‘ فاطمہ جان

جمعہ 16 مارچ 2018 15:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2018ء) نامور ماڈل فاطمہ جان نے کہا ہے کہ شوبز میں شوق اور شہرت کیلئے آئی ہوں اگر فلموں میں اچھے کام کی آفر ہوگی تو ضرور کر وں گی ‘شوبز انڈسڑی میں کام کر نے کیلئے کسی کے سہارے کی نہیں صرف محنت کی ضرورت ہو تی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں فاطمہ جان نے کہا کہ میں نے اب تک ماڈلنگ کے شعبے میں جتنا بھی کام کیا ہے مجھے اپنی کار کر دگی پرمکمل اعتماد ہے اور آنیوالے دنوں میں نہ صرف ماڈلنگ کے شعبے پر زیادہ توجہ دوں گی بلکہ اسکے ساتھ ٹی وی اور فلم انڈسڑپر بھی اپنی توجہ رکھوں گی اور جب بھی مجھے فلموں میں اچھے کام کی آفر ہوگی تو ضرور کر وں گی۔

وقت اشاعت : 16/03/2018 - 15:56:42