سائرہ شہروز کے رقص کی ویڈیو مداحوں میں مقبول ہوگئی

شہزاد شیخ اور شہروز نے روایتی شلوار قمیض پر واسکٹ زیب تن کی ،ْ تقریب میں چار چاند لگا دیئے

ہفتہ 17 مارچ 2018 11:36

سائرہ شہروز کے رقص کی ویڈیو مداحوں میں مقبول ہوگئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء)پاکستانی اداکار شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ اداکارہ اور سابق وی جے سائرہ شہروزکے رقص کی ویڈیو مداحوں میں مقبول ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سائرہ اور شہروز اپنے کزن جمال شیخ کی شادی میں مصروف دکھائی دیئے اور شہروز کے ماموں اور مشہور اداکار جاوید شیخ، ان کے بچے شہزاد شیخ اور مومل شیخ بھی اس شادی کے ہنگاموں میں کھوئے ہوئے دکھائی دیئے اس موقع پر لی گئی تمام تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے انہیں پسند کیا ۔

گزشتہ روز لاہور کی بادشاہی مسجد میں شہروز کے کزن جمال شیخ کے نکاح کی تقریب منعقد ہوئی ،ْجہاں سب نے خوب تصاویر بنائیں۔شام میں مہندی کے فنکشن میں سب نے ڈانس بھی کیا جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سائرہ اور شہروز سے لے کر شہزاد شیخ اور مومل شیخ نے بھی اس موقع پر ڈانس کیا اور مہندی کی تقریب میں چار چاند لگا دیئے۔سائرہ شہروز نے مہندی کی تقریب کیلئے دھانی رنگ کے لہنگے کا انتخاب کیا، وہیں مومل شیخ نے سرخ رنگ کی پیپلم شرٹ زیب تن کی۔دونوں ہی اداکارائیں اس موقع پر نہایت خوبصورت لگ رہی تھیں جب کہ شہزاد شیخ اور شہروز نے روایتی شلوار قمیض پر واسکٹ زیب تن کی اور تقریب میں چار چاند لگا دیئے۔

وقت اشاعت : 17/03/2018 - 11:36:52