اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ نے بھی گلوکاری شروع کردی

ہفتہ 17 مارچ 2018 13:01

اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ نے بھی گلوکاری شروع کردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ نے بھی گلوکاری شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ وماڈل سویرا شیخ آج کل لندن میں ایک گانے کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ مقامی گلوکار پرفارم کررہے ہیں اور یہ پہلا موقع ہے کہ جب سویر اشیخ لندن میں کسی برطانوی گلوکار کے ساتھ مل کر گانا ریکارڈ کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ اس سے قبل سویراشیخ انٹر نیشنل لیول پر اداکاری کے ساتھ ماڈلنگ بھی کرچکی ہیں ۔

وقت اشاعت : 17/03/2018 - 13:01:46