ریچل میگھن مارکل کا مومی مجسمہ مئی میں لندن مادام تسائو میوزیم کی زینت بنے گا

جمعرات 22 مارچ 2018 12:54

ریچل میگھن مارکل کا مومی مجسمہ مئی میں لندن مادام تسائو میوزیم کی زینت بنے گا
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) امریکی اداکارہ ریچل میگھن مارکل کا مومی مجسمہ مئی کے آغاز میں لندن مادام تسائو میوزیم کی زینت بنے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں لندن کے مادام تسائو میوزیم کا کہنا ہے کہ شادی سے قبل امریکی اداکارہ ریچل میگھن مارکل کا مومی مجسمہ مئی میں لندن مادام تسائو میوزیم میں ان کے منگیتر شہزادہ ہیری کے ساتھ رکھا جائے گا جبکہ مئی میں مجسمے کے افتتاح سے قبل کپڑوں کے انتخاب سمیت مزید تفصیلات پوشیدہ رکھی جائیں گی۔

وقت اشاعت : 22/03/2018 - 12:54:37