عائشہ عمرکا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ‘ مداحوں کی تنقید

عائشہ عمرکا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ‘ مداحوں کی تنقید

منگل اپریل 1:13 pm
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اپریل2018ء) خوبرو اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ، مداحوں کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری۔آئے روز کوئی نہ کوئی اداکارہ فوٹو شوٹ کے باعث مداحوں کی تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔ ایسا ہی کچھ پاکستانی خوبرو اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر کیساتھ ہوا۔ جن کا نیا فوٹو شوٹ جیسے ہی سوشل میڈیا پر آیا تو مداحوں کی جانب سے کمنٹس کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

(خبر جاری ہے)

جن میں سے کچھ لوگوں نے ان

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

کے فوٹو شوٹ کو پسند کیا تو کچھ نے ان پر تنقید کے نشتر چلائے۔ ایک مداح نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ رمضان آرہا ہے ، بتائیں کونسے چینل پر آئیں گی اسلام کی باتیں کرنے۔ اسی طرح ایک اور مداح نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم بہت غریب ہیں۔اتنے غریب کہ ہمارے پاس اپنا کوئی کلچر نہیں ہے۔