صدف کنول کی عید پر ریلیز فلموں کے ہدایتکاروں پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید

جمعرات 21 جون 2018 13:33

صدف کنول کی عید پر ریلیز فلموں کے ہدایتکاروں پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) ماڈل اور اداکارہ صدف کنول رواں سال عید پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں کے ہدایت کاروں پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر صدف نے ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ کیا وہی دو ہدایت کار ہمیں اچھی، انٹرٹیننگ فلمیں ہر سال ریلیز کرکے دیتے رہیں گی باقی تمام لوگ کیا کررہے ہیں واقعی میں، ان تین دنوں نہایت بدترین فلمیں سامنے آئیں۔خیال رہے کہ اس عید ماہرہ خان کی فلم ’سات دن محبت ان‘، سونیا حسین کی فلم آزادی‘، دانش تیمور کی فلم ’وجود‘ اور میکال ذالفقار کی فلم ’نہ بینڈ نہ باراتی‘ ریلیز ہوئیں۔

وقت اشاعت : 21/06/2018 - 13:33:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :