معروف ماڈل انمول رانی کو دھڑا دھڑا ٹی وی ڈرامہ سیریلزکی آفرز،اچھا اور منفرد کام کرونگی،انمول رانی

ہفتہ 25 مارچ 2017 11:57

معروف ماڈل انمول رانی کو دھڑا دھڑا ٹی وی ڈرامہ سیریلزکی آفرز،اچھا اور منفرد کام کرونگی،انمول رانی
خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) معروف ماڈل وڈانسرانمول رانی کودھڑا دھڑا ٹی وی ڈرامہ سیریلزکی آفرزہورہی ہیں،جس کے لئے ماڈل انمول رانی نے بتایا کہ وہ اچھا اور منفردکام کریں گی،ایک ملاقات کے دوران انمول رانی کا کہنا تھا کہ ان کی سوشل میڈیا پر ڈانس ویڈیوزکو ان کے پرستار بہت پسندکررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ انہیں اب ٹی وی ڈرامہ سیریلزمیں بھی کام کرنے کی آفرزہورہی ہیں،انمول رانی کا کہنا ہے کہ وہ ان دنوں اپنی نئی ڈانس ویڈیو کی ریکارڈنگ مصروف ہیں،جس کے لئے وہ خوبصورت مقامات پر اس کی عکسبندی میں حصہ لے رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 25/03/2017 - 11:57:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :