ڈائریکٹر جون فیوریو ’’سٹار وارز‘‘ سیریز بنائیں گے

جمعہ 9 مارچ 2018 15:03

ڈائریکٹر جون فیوریو ’’سٹار وارز‘‘ سیریز بنائیں گے
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2018ء) ہالی وڈ فلم ’’آئرن مین‘‘ اور ’’جنگل بک‘‘ کے ڈائریکٹر جون فیوریو ’’سٹار وارز‘‘ سیریز بنائیں گے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جون فیوریو والٹ ڈزنی سٹریمنگ سروس کے لئے لائیو ایکشن ’’سٹار وارز‘‘ سیریز بنائیں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وہ اینیمیٹڈ سیریز’’سٹاروارز-دی کلون وارز‘‘میں ایک کریکٹر کو آواز دینے کے علاوہ مئی 2018ء میں آنے والی فلم ’’سولو:اے سٹار وارز سٹوری‘‘میں رول بھی ادا کیا ہے۔

جون فیوریو اس وقت ڈزنی کے لئے فلم ’’دی لوئن کنگ‘‘کا ریمیک بنا رہے ہیں۔جون کے مطابق سٹار وارز سیریز خاندان کے ساتھ بیٹھ کر دیکھنے والی سیریز ہو گی جس پر کام شروع کرنے کے لئے میں بہت بے تاب ہو رہا ہوںکیونکہ یہ میرے لئے کسی مہم سے کم نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ سہریز آئندہ سال لانچ کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 09/03/2018 - 15:03:31