اداکارہ ریزی ودھرسپون کی نئی فلم ’’اے رینکل ان ٹائم‘‘ ریلیز کر دی گئی

جمعہ 9 مارچ 2018 15:03

اداکارہ ریزی ودھرسپون کی نئی فلم ’’اے رینکل ان ٹائم‘‘ ریلیز کر دی گئی
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2018ء) ہالی وڈ اداکارہ ریزی ودھرسپون اور اوپرا ونفری کی نئی فلم’’اے رینکل ان ٹائم‘‘ریلیزکر دی گئی۔ ڈزنی پروڈکشن کی یہ فلم’’اے رینکل ان ٹائم‘‘ اسی نام کی1962میں میڈلین ایل اینجل کے لکھے جانے والے سائنس فیکشن ناول کی کہانی سے ماخوذ ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں مینڈی کالنگ اور ڈیرک میک کیب بھی شامل ہیں،فلم کی کہانی ایک تیرہ سالہ لڑکی میگ میوری کے گرد گھومتی ہے جو اپنے والد کی تلاش میں ہوتی ہے جو کائنات کو شیطانی قوتوں سے بچانے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہو جاتے ہیں،اوپرا،ریزی اور مینڈی تینوں اس فلم میں دیو مالائی کرداروں میں ہیں جو میگ کی مدد کرتی ہیں۔

ڈزنی کی گذشتہ ماہ فلم’’بلیک پنتھر ‘‘ریلیز ہوئی ہے جو اب تک 14 بلین ڈالر کا بزنس کر کے سب سے زیادہ کمائی کرنے میں فلم ’’ایونجر‘‘ کا نمبر کاٹ چکی ہے۔
وقت اشاعت : 09/03/2018 - 15:03:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :