بریڈ پٹ آخرکار سابق اہلیہ انجلینا جولی کو بھلانے میں کامیاب ہو گئے

ہالی ووڈ سٹار بریڈ پٹ اب42سالہ پروفیسر نیری اوکس مین کو دل دے بیٹھے

بدھ 11 اپریل 2018 11:35

بریڈ پٹ آخرکار سابق اہلیہ انجلینا جولی کو بھلانے میں کامیاب ہو گئے
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2018ء) ہالی ووڈ سٹار بریڈ پٹ آخرکار سابق اہلیہ انجلینا جولی کو بھلانے میں کامیاب ہو گئے، اداکار کے پروفیسر نیری اوکس مین سے دوستی کے چرچے ہونے لگے۔بارہ برس کی رفاقت کے بعد بریڈ پٹ سابق اہلیہ انجلینا جولی کی جانب سے اگست 2016ء میں طلاق کی درخواست کے بعد اکیلے ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

ایک برس کی تنہائی کے بعد اب ان کی زندگی میں ماہر تعمیرات اور میساچیوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی پروفیسر نیری اوکس مین آئی ہیں۔دونوں کی دوستی کے چرچے گزشتہ برس ہونے لگے جب بریڈ نے انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا۔ گزشتہ برس اٹھائیس نومبر کو ان کی پہلی تصویر انسٹاگرام پر آئی، نیری اوکلاہوما کی رہنے والی ہیں اور بیالیس برس کی ہیں۔

وقت اشاعت : 11/04/2018 - 11:35:22

Rlated Stars :