فلم ’’ڈارک کرائمز‘‘11مئی کو ریلیز ہوگی

پیر 16 اپریل 2018 11:48

فلم ’’ڈارک کرائمز‘‘11مئی کو ریلیز ہوگی
لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) ہالی وڈ کی تھرلرسے بھرپور فلم’’ ڈارک کرائمز‘‘11مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہالی وڈ ہدایتکار الیگزینڈرس اورانس کی نئی تھرلرسے بھرپور فلم’’ ڈارک کرائمز‘‘کی کہانی پولینڈ میںجرم کے سچے واقعہ پر مبنی ہے جو ایک بزنس مین کے قتل کے گرد گھومتی ہے جس کی موت کا طریقہ کار ایک ناول میں تفصیل سے تحریر ہوتا ہے اور کچھ سالوں بعد ناول کے مرکزی کردار کی طرح بزنس مین کا قتل بھی ہو جاتا ہے، اس پر اسرار قتل کے راز سے پردہ اٹھانے کے لئے نہایت ذہین اور ماہر ایجنٹ کا انتخاب کیا جاتا ہے جو اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر سا کا سراغ لگاتا ہے۔

فلم میںکامیڈی اداکارجِم کیری پولیس افسرکے روپ میں دکھائی دیں گے جبکہ فلم کی کاسٹ میں مارٹن سوکاس اور شارلٹ گینز بورگ شامل ہیں، فلم 11 مئی کو امریکا میں ریلیز کی جائیگی۔
وقت اشاعت : 16/04/2018 - 11:48:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :