ہالی ووڈ فلم’ ’ریمپیج‘ ‘ آتے ہی باکس آفس پر چھاگئی
فلم تین دنوں میں چار ارب روپے کما کر باکس آفس پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی بریٹ پیٹن کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ سنسنی خیز فلم 80کی دہائی کے ایک مقبول وڈیو گیم سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے
پیر 16 اپریل 2018 11:55
(جاری ہے)
گزشتہ ہفتے پہلے نمبر پر رہنے والی فلم ’اے کوائٹ پلیس ‘ اس ہفتے باکس آفس پر تین ارب 76 کروڑ روپے آمدنی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔
جان کراسنسکی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ویران جگہ پر رہنے والے ایک ایسے خاندان کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک پراسرار مخلوق سے محفوظ رہنے کے لئے اشاروں کی زبان بولنے پر مجبور ہوجاتا ہے،فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں جوہن کراسنسکی اور ایمیلی بلنٹ شامل ہیں ۔اس ویک اینڈ پر ریلیز ہونے والے خوف اور دہشت سے بھرپور فلم’ ٹٴْرتھ اور ڈیئر‘ دو ارب20 کروڑ روپے سمیٹ کر تیسرے نمبر پر رہی۔جیف ویڈلوکی ڈائریکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایسے واقعات کے گِرد گھوم رہی ہیکہ جب دوستوں کا ایک گروپ خطرناک گیم کھیلنے کا آغاز کر تا ہے ۔اس گیم میں تمام نوجوانوں کو پوچھے گئے سوالات کے سچ جواب دینے ہوتے ہیں اوراگر کوئی سچ نہیں بتاسکتا تو اسے اپنے آپ کوبا ہمت اور بہادرثابت کرنے کے لیے خطرناک ٹاسک مکمل کرنا ہوتا ہے جس میں ناکامی کی سزا صرف موت ہوتی ہے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Carly Chaikin
Jaime King
Avani Modi
Sanam Baloch
Lily-Rose Melody Depp
Rahat Kazmi
Noor Jehan
noor bhatt
sarah khan (pak)
John Boyega
Amy Poehler
Rakhi sawant
Showbiz News In Urdu
-
معروف اداکاراسد صدیقی اور زارا نور عباس کے ہاں بیٹی کی پیدائش
-
بھارتی اداکارہ ادیتی راو حیدری نے سدھارتھ سے دوسری شادی کرلی
-
نوازالدین صدیقی اور اہلیہ کے درمیان صلح ہوگئی
-
کرسٹوفرنولان نے میرا ہالی وڈ کیرئیر ختم ہوتے ہوتے بچا لیاتھا،این ہیتھ وے
-
آئمہ بیگ نے عمرے کی ادائیگی کے بعد ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا
-
لیجنڈری قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے 8 برس بیت گئے
-
سارہ علی خان نے سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا
-
اداکارہ جاناں ملک نے بھی سرجری کروا لی