ہالی ووڈ فلم ’’ہوٹل آرٹیمس ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیاگیا

فلم 20جولائی کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے

بدھ 18 اپریل 2018 12:13

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) معروف ریسلر اور ہالی دڈ ایکشن ایکٹرڈیو بیٹسٹا کی ڈرامے اور تھرل سے بھرپو رنئی فلم’’ہوٹل آرٹیمس ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیاگیا ۔ہدایتکارڈریو پیئرس کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے کرمنل اسپتال کے گرد گھوم رہی ہے جہاں ہوٹل کی آڑ میں پولیس اوردیگرسیکیورٹی اداروں کی نظر سے بچ کر زخمی جرائم پیشہ افراد کا علاج کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس غیر قانونی اسپتال کی انتظامیہ خود ساختہ قواعدو ضوابط ترتیب دیتے ہیں اور ان پر عمل در آمدیہاں آنیوالے جرائم پیشہ افراد پر لازم ہے جوقو انین توڑڈالتا اس پر موت لازم قرار دے دی جاتی ۔سائمن کورنویل اور اسٹیوفن کورنویل کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والے اس فلم کی کاسٹ میں معروف ریسلر اور ہالی وڈ اداکارڈیوبیٹسٹا کے علاوہ جوڈی فوسٹر ،صوفیا بوٹیلا،جیف گولڈ بلم ، جینی سلیٹ ، جوش ٹلمین اور اسٹیرلنگ برائون سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں ۔فلم 20جولائی کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔
وقت اشاعت : 18/04/2018 - 12:13:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :