انجلینا نے بریڈ پٹ کو بچوں سے ملنے کی اجازت دیدی

منگل 25 اپریل 2017 17:52

انجلینا نے بریڈ پٹ کو بچوں سے ملنے کی اجازت دیدی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2017ء) ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد بچوں کو ان سے ملنے کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

میڈیا کے مطابق انجلینا جولی جنہوں نے گزشتہ سال ستمبر میں بریڈ پٹ سے طلاق لی تھی۔ انجلینا نے علیحدگی کے بعد پہلی بار اپنے چھ بچوں کو بریڈ پٹ سے کیلیفورنیا کے شہر لاس فلز میں ان کے گھر پر ملنے کی اجازت دی ہے۔ بچوں کو دیکھ کر بریڈ آبدیدہ ہو گئے اور انہیں گلے سے لگا لیا۔

وقت اشاعت : 25/04/2017 - 17:52:50