ہالی وڈ فلم ’’دی سرکل‘‘ بڑے پردے کی زینت بن گئی

مرکزی کرداروں میں ایما واٹسن، جون بوئیگا اور ٹام ہینکس جلوہ گر ہورہے ہیں

جمعہ 28 اپریل 2017 11:55

ہالی وڈ فلم ’’دی سرکل‘‘ بڑے پردے کی زینت بن گئی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) ہالی وڈفلم ’’دی سرکل‘‘بڑے پردے کی زینت بن گئی۔ مرکزی کرداروں میں ایما واٹسن، جون بوئیگا اور ٹام ہینکس جلوہ گر ہورہے ہیں۔فلم کی مے ہالینڈ نامی کالج گریجویٹ کے گرد کہانی گھومتی ہے۔

(جاری ہے)

جو ’’سرکل‘‘ نامی انٹرنیٹ کمپنی میں بڑے عہدے کی ذمہ داری سنبھالنے کیلئے منتخب کرلی جاتی ہے۔یہاں اس کی ملاقات کیلڈن سے ہوتی ہے۔ دونوں کو کمپنی کے مالک سے کچھ انوکھی باتیں پتا چلتی ہیں۔مے ہالینڈ اور کیلڈن کا کردار ہیری پوٹر حسینہ ایما واٹسن اور جون بوئیگا نبھارہے ہیں، جبکہ ٹام ہینکس کمپنی کے مالک کے روپ میں ہیں۔

وقت اشاعت : 28/04/2017 - 11:55:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :