نئی فلم ’ونڈر وومن‘کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیر ،ْ فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ کو چار چاند لگا دیئے

ونڈر وومن کا کردار نبھانے والی گیل گیڈٹ سمیت دیگر کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر تصاویر بنوائیں ،ْمداحوں کو آٹو گراف دیئے

ہفتہ 27 مئی 2017 11:34

نئی فلم ’ونڈر وومن‘کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیر ،ْ فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ کو چار چاند لگا دیئے
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) مارول سپر ہیرو ز میں سب سے زیادہ مشہور خاتون کردار ’ونڈر وومن‘ کے گِرد گھومتی ایکشن ایڈونچر سے بھرپور نئی ہالی وڈ فینٹسی ایڈونچر فلم '’ونڈر وومن‘کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ ورلڈ پریمیر منعقد کیا گیا، جس میں فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ کو چار چاند لگا دئیے۔ونڈر وومن کا کردار نبھانے والی گیل گیڈٹ سمیت دیگر کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر تصاویر بنوائیں اور مداحوں کو آٹو گراف دئیے۔

پیٹی جینکنز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار اداکارہ گیل گیڈٹ نبھا رہی ہیں، جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کرس پائن، الینا انایا، رابن رائٹ،کونی نیلسن، لوسی ڈیوس، ایوان بریمنر،ڈینی ہوسٹن، سمانتھاجو، ٹیلی پائول، لیزا لووین اور فلورینس سونبا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چارلس روون، زیک سینڈر اورڈیبورا سینڈر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ڈیانا نامی ایک ایسی جنگجو خاتون کے گِرد گھوم رہی ہے، جو دور دراز ایک جزیرے پر پرورش پاتی ہے تاہم ایک دن اچانک ایک پائلٹ جہاز کریش ہوجانے پر جزیرے پر پہنچ جاتا ہے۔

یہ پائلٹ دوسری جنگ عظیم کے دوران اپنے فرائض سر انجام دیتے ہوئے حادثے کا شکار ہوکر جزیرے پر پہنچتا ہے تو ڈیانا کو دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے۔پائلٹ ڈیانا کو لے کر اپنی دنیا میں پہنچتا ہے تو غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل یہ خاتون ’ونڈر وومن‘ بن کرجنگ کو روکنے کی کوشش میں کرتی ہے۔150ملین ڈالر لاگت سے بننے والی مارول اسٹوڈیوز کی ایکشن اور ایڈونچرسے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی فینٹسی فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت 2جون کو سنیما گھروں میں تہلکہ مچائے گی ۔
وقت اشاعت : 27/05/2017 - 11:34:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :