ہالی فلم ’’دی ایکسیپشن‘‘ 2 جون کو ریلیزہو گی

ہفتہ 27 مئی 2017 11:53

ہالی فلم ’’دی ایکسیپشن‘‘ 2 جون کو ریلیزہو گی
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2017ء) ہالی وڈ کی رومانس سے بھرپور فلم ’’دی ایکسیپشن‘‘ 2 جون کو ریلیز کی جائے گی۔ ڈیوڈ لیویاکس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے جرمن سپاہی کے گرد گھومتی ہے جو کیسر ولہیم کی ہالینڈ کی رہائش گاہ پر نظر رکھنے والے ایک جاسوس کی کھوج لگاتا ہے لیکن اس دوران وہ ایک ڈچ خاتون کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں جے کورٹنی، للی جیمز، ایڈی مارسن، کرسٹوفر پلمر، جینٹ میکتیر، بین ڈینیلز اور مارک ڈیکسٹر شامل ہیں۔لو پٹ اور جوڈی ٹوسل کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر پکچرز کے بینر تلے دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 27/05/2017 - 11:53:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :