فلم ’ٹیولپ فیور‘ کی 25اگست کو سینما گھروں میں نمائش

ہفتہ 24 جون 2017 14:06

فلم ’ٹیولپ فیور‘ کی 25اگست کو سینما گھروں میں نمائش
لا س اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) رومانس سے بھرپورفلم ’ٹیولپ فیور‘ کی اگست میںسینما گھروں میں نمائش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو امریکی میڈیا کے مطابق فلم کا ٹریلر جاری ہو چکا ہے جسے سینکڑوں کو شائقین نے پسند کیا ہے،جسٹن چیوک کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ڈیبورا موگیچ کے ناول پر مبنی ہے جس کی کہانی ایک ایسے فنکار کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک شادی شدہ لڑکی کا پورٹریٹ بناتے ہوئے اس کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں ایلیسیا ویکیندر، ڈین ڈیہین، جوڈی ڈینچ، کارا ڈیلیونج، ٹام ہالینڈر اور کیون میک کڈ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔یہ فلم ایلیسن اوون کی پروڈیوس کردہ ہے۔

وقت اشاعت : 24/06/2017 - 14:06:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :