فلم’ ’دی شیپ آف واٹر‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

فلم رواں سال8دسمبر کو سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا

جمعہ 21 جولائی 2017 12:12

فلم’ ’دی شیپ آف واٹر‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء)ہالی ووڈ کی ایڈونچر سے بھرپور نئی فینٹسی ڈرامہ فلم’ ’دی شیپ آف واٹر‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکارگوئیلرمودیل ٹورو کی اس فلم کی کہانی 1963ء میں امریکا کی گورنمنٹ لیبارٹری میں کام کرنے والی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو بولنے کی طاقت سے محروم ہوتی ہے۔خاتون کی دوستی لیبارٹری میں پانی کے ٹینک میں موجود ایک ایسی مخلوق سے ہو جاتی ہے جسے مختلف تجربات کیلئے استعمال کیا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

اس انوکھی اور غیر معمولی دوستی کی وجہ سے یہ گونگی خاتون اس عجیب و غریب مخلوق کو تکلیف میں نہیں دیکھ پاتی اور اس کی جان بچانے کیلئے ہر ممکن مدد کرتی ہے۔جی مائلز ڈے اور گوئیلرمودیل ٹورو کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکار مائیکل شینن، اوکٹیویا اسپینسر، مائیکل اسٹلبرگ، سیلی ہاکنز، رچرڈ جینکنز، لارن لِی اسمتھ اورڈوگ جونز سمیت کئی نامور اداکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔گونگی خاتون اور انوکھی پانی کی مخلوق کی دوستی پر مبنی اس سنسنی خیز ایڈونچر ڈرامہ فلم کو فاکس سر لائٹ پکچرز کے تحت رواں سال8دسمبر کو سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 21/07/2017 - 12:12:47