کرسٹوفر نولان کی نئی فلم’’ڈنکرک‘‘ دنیا بھر میں ریلیز

پاکستان میں یہ فلم28 جولائی کو ریلیز ہوگی جس کی تعریفیں بھی مسلسل سامنے آرہی ہیں

جمعہ 21 جولائی 2017 12:21

کرسٹوفر نولان کی نئی فلم’’ڈنکرک‘‘ دنیا بھر میں ریلیز
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) ڈائریکٹر کرسٹوفر نولان کی نئی فلم’’ڈنکرک‘‘ دنیا بھر میں ریلیز کی جارہی ہے (تاہم پاکستان میں یہ 28 جولائی کو ریلیز ہوگی)، جس کی تعریفیں بھی مسلسل سامنے آرہی ہیں۔ناقدین کی جانب سے اسے ماسٹرپیس، سال کی بہترین فلم اور آسکر کے لیے مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے اور اس کی سب سے بہترین چیز فلم میں شروع سے آخر تک دیکھنے والوں کو تجسس میں مبتلا رکھنا ہے۔

(جاری ہے)

یہ فلم دوسری جنگ عظیم کے ایک سچے واقعے پر مبنی ہے، جس میں سر مارک ریلانس، سر کینتھ برانگ، ٹام ہارڈی اور ہیری اسٹائلز سمیت دیگر نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ کرسٹوفر نولان کی نئی فلم نہ تو سپر ہیرو پر مشتمل ہے جیسے ڈارک نائٹ تھی اور نہ ہی ذہن گھما دینے والے سائنس فکشن تھرلر یعنی انسیپشن یا انٹرسٹیلر جیسی ہے، پھر بھی یہ اس ڈائریکٹر کی اب تک کی سب سے بہترین فلم ہے، جس میں پیچیدہ کہانی کو تین مختلف ٹائم لائن میں چلا کر بھی ناظرین کی توجہ کو اپنی جانب مرکوز رکھا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 21/07/2017 - 12:21:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :