سنسنی خیز ہالی ووڈ فلم’’ جگسا‘‘ کا ٹریلر ریلیزکردیا گیا

خوفناک مناظر سے بھرپوریہ فلم27اکتوبر کو ریلیز کر دی جائے گی

ہفتہ 22 جولائی 2017 12:02

سنسنی خیز ہالی ووڈ فلم’’ جگسا‘‘ کا ٹریلر ریلیزکردیا گیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء)پراسرار قاتل کے گرد گھومتی ہالی وڈ کی ہارر اور سنسنی خیز فلم جگسا کا ٹریلر آ گیا۔ فلم 27 اکتوبر کو ریلیز ہو گی۔

(جاری ہے)

مائیکل سپریگ اور پیٹر سپریگ کی مشترکہ ہدایتکاری میں بننے والی فلم جسگا کی کہانی ایک پراسرار قاتل کی ہے، جس نے شہر میں دہشت پھیلا رکھی ہے۔خوفناک مناظر سے بھرپور فلم میں اداکارہ لارا وینڈرورٹ اور ٹوبن بیل مرکزی کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ ہارر اور تھرلر فلم 27 اکتوبر کو امریکا میں ریلیز ہو گی۔

وقت اشاعت : 22/07/2017 - 12:02:14