ہالی ووڈ‘ سپر ہیروز پر نئی فلم جسٹس لیگ کا نیا ٹریلر جاری

پیر 24 جولائی 2017 13:44

ہالی ووڈ‘ سپر ہیروز پر نئی فلم جسٹس لیگ کا نیا ٹریلر جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) سپر ہیروز پر مبنی نئی فلم جسٹس لیگ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم میں سپرمین، بیٹ مین، ونڈر وومن، فلیش، سائیبورگ اور ایکوا مین ایک ساتھ یکجا ہوکر دشمنوں کا مقابلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں ہینری کیول، بین ایفلیک، گیل گڈوٹ، جیسن موموا، ازرا ملر، رے فشر، ایمبرہرڈ، ایمی ایدمز و دیگر اداکار شامل جبکہ فلم کے ڈائریکٹر زیک اسنائڈر ہیں۔ایکشن ایڈونچر فلم وارنر برادرز اسٹوڈیوز کے تحت رواں سال نومبر کے مہینے میں سینما گھروں میں دھوم مچائے گی۔

وقت اشاعت : 24/07/2017 - 13:44:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :