بڑے بجٹ کی بڑی فلم ’’ویلارئین‘‘ باکس آفس پر بری طرح فلاپ

200 ملین ڈالر سے تیار فلم 4 دن میں محض صرف 18 ملین کا بزنس کر سکی

بدھ 26 جولائی 2017 12:21

بڑے بجٹ کی بڑی فلم ’’ویلارئین‘‘ باکس آفس پر بری طرح فلاپ
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2017ء) ہالی ووڈ فلم’’ویلارئین‘‘ بری طرح پٹ گئی، 200 ملین ڈالر سے تیار فلم 4 دن میں محض اٹھارہ ملین کا بزنس کر سکی۔ سائنس فکشن، فنٹیسی، ایکشن سب کچھ لیکن پھر بھی فلم ’’ویلارئین‘‘پردہ اسکرین پر بری طرح ناکام ہو گئی۔

(جاری ہے)

امریکی فلم بینوں نے ’’ویلارئین اینڈ دی سٹی آف آ تھاوزینڈ پلانٹس‘‘ کی ناکامی کی بڑی وجہ حقیقت سے دور کہانی کو ٹھرایا ہے، 200 ملین ڈالرز کی لاگت سے تیار ہونے والی فلم ویلارئین چار دن میں 20 ملین سے بھی کم بزنس کر سکی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں جنگ عظیم دوم پر بنی فلم’’ڈن کرک‘‘ نے چار دن میں چونسٹھ ملین ڈالر کما لیے ہیں۔

وقت اشاعت : 26/07/2017 - 12:21:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :